ابروے کشیدہ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - وہ بھویں جو قدرے دراز اور نوکدار ہوں۔ گر ابرو (ے) کشیدہ ہیں شمشیر کا جواب مژگاں تیز میں ہے ترے تیر کا جواب ( ١٨٦٥ء، نسیم دہلوی، دیوان، ١١٦ )
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم صفت ہے۔ فارسی کے لفظ 'اَبْرُو' کے ساتھ 'ے' بطور علامت اضافت لگائی گئی ہے۔ 'کشیدہ' فارسی کے مصدر 'کشیدن' سے اسم صفت ہے۔
جنس: مذکر